گرگٹ رنگ بدلنے کےساتھ خواب بھی دیکھتے ہیں
گرگٹ کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کے مطابق رنگ بھی بدل لیتا ہے اسی لیے گرگٹ کی طرح رنگ بدلنا والا محاورہ مشہور ہوگیا لیکن اب سائنس سانوں نے گرگٹ کے بارے میں انتہائی حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ گرگٹ نیند کے دوران انسانوں کی۔طرح خواب بھی دیکھتے ہیں برطانیہ میں کی گئی تحقیق میں کہا گیا کہ اس سے قبل سائنس دانوں کا خیال تھا کہ جانور اور پرندے انسانوں کی طرح خواب دیکھتے ہیں لیکن اب یہ انکشاف ہواہے کہ گرگٹ بھی خواب سے لطف اندوز ہوتے ہیں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مسلسل تحقیق کےبعد انہیں اس بات کا پتہ چلا کہ گرگٹ سوتے ہوئے خواب دیکھتا ہے اور اس دوران سونے کے پیٹرن ریم واضح طور پر سامنے آیا جو انسانوں میں سونے کے دوران پایا جاتا ہے میکس پلینک انسٹیٹیوٹ فار برین ریسرچ کی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ تو طے ہے کہ گرگٹ خواب دیکھتے ہیں لیکن کیا خواب میں کیا دیکھتے ہیں اس کی وضاحت مشکل ہے لیکن یہ کہا جا سکتا ہے کہ خواب میں وہ کیڑوں مکوڑوں اور مکھیوں کو کھا رہے ہوں یا پھر گھر کی دیواروں پر آزادی سے رینگ رہے ہوں گرگٹ کے خواب کے بارے میں جاننے کے لیے سائنسدانوں نے ایک تحقیقاتی چپ اس کے دماغ میں لگائی اور انہوں نے چار سے پانچ سائیکل تک ان کا مشاہدہ کیا اور سلو ویو اور ریم کے دوران تعلق پر غور کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ اس کی آنکھیں اسی سیکنڈ میں تین سو پچاس بار حرکت کرتی ہیں ایسا صرف خواب کے دوران ہی ہو سکتا ہے انسان جب خواب دیکھتا ہے تو اس وقت اس کی آنکھیں تیزی سے حرکت کرتی ہیں جبکہ دل کی دھڑکن تیز اور بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے
گ
گرگٹ رنگ بدلنے کےساتھ خواب بھی دیکھتے ہیں
Shares: