گرتے ہوئے بالوں کو روکنے کا آسان علاج
بدلتے موسم کی وجہ سے بال بھی تیزی سے گرنے لگتے ہیں اس کے لیے اپنی غذا پر توجہ دینی چاہیے اور گیلے بالوں میں کنگھی کرنے اور انہیں زور سے تولیے سے رگڑ کر سکھانے سے بھی بال گرتے ہیں کیونکہ جب بال گیلےہوں تب ان کی جڑیں کمزور ہوتی ہیں اس کے علاوہ بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے مندرجہ ذیل نسخہ آزمائیں انشاءاللہ کچھ ہی دنوں میں فرق پڑے گا
میتھی دانہ ایک انڈاگنے کا جوس اور آملہ پاوڈر لے لیں پھر ان سب چیزوں کو مکس کر کے بالوں میں لگا لیں میتھی دانہ اور آملہ۔پاوڈر کو گنے کے جوس میں بھگو کررات بھر رکھیں پھر اس میں انڈا ڈال کر مکس کر کے سر پر لگا لیں ایک گھنٹے بعد سر دھو لیں ہفتے میں دو بار اس کو لگائیں

Shares: