عالمی سب میرین میں خرابی،ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر

عالمی سب میرین میں خرابی کے باعث پا کستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہو گئی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عالمی سب میرین کیبل میں پاکستانی سمندری حدود سے 400 کلو میٹر کے فاصلے پر کیبل میں فالٹ پایا گیا ہے ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پیر کی شام 6 بجے سے ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم میں خرابی کی اطلاعات ہیں فالٹ کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی-

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹرانس ورلڈ کیبل کے صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور کنورشیم انٹرنیٹ سروسز میں خلل کو کم سے کم کرنے کے لیے ایس ایم ڈبلیو 5 کیبل سے وقتی طور پر بینڈ وتھ کا انتظام کیا جارہا ہے۔

نہوں نے بتایا کہ کنورشیم کی طرف سمندر میں خراب ہونیوالی انٹر نیٹ کیبل کی لوکیشن کا پتہ چلانے کے لیے کوششیں جاری ہیں تاکہ جلد سے جلد فالٹ کو دور کرکے انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہوسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پاکستان میں سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی ہوئی تھی انٹرنیٹ کیبل میں بحرہند میں ایک مقام پر خرابی پیدا ہوئی تھی انٹرنیٹ کیبل کی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی کا سامنا رہا تھا پی ٹی اے کی جانب سے انٹرنیٹ اسپیڈ کو بہتر رکھنے کے لیے سسٹم میں اضافی ایڈہاک بینڈ وتھ شامل کی گئی تھی۔

Comments are closed.