گوجرہ: نواں لاہور کے نواحی گاؤں شاہ پور میں مسمار کئے گئے مکان کو سیاسی رنگ میں رنگ دیا گیا
گوجرہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) گوجرہ نواں لاہور کے نواحی گاؤں شاہ پور میں گزشتہ روز آرڈر32/34 کے تحت گرائے گئے مکان کو سیاسی رنگ میں رنگ دیا گیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواں لاہور کے نواحی علاقہ چک 344ج۔ب شاہ پور کے رہائشی عبدالرحمان عرف مانا کے مکان کو آرڈر 32/34 کے تحت مسمار کر دیا گیا تھا جسے مخالفین نے سیاسی رنگ دے کر الیکشن پر ووٹنگ سے جوڑ دیا۔
اس موقع پر گاؤں کے نمبردار گروپ کے اکابرین چوہدری محمد آصف نے چوہدری محمد طارق، چوہدری اکبر علی، چوہدری غلام عباس، چوہدری عنصر علی، سیٹھ مسکین،میاں خالد، میاں اویس، میاں شعیب، مہر حق نواز اور میاں اشفاق کی موجودگی میں گاؤں کے ماحول کو انتشار سے بچانے کیلئے فوری نوٹس لیا
انھوں نے کہا کہ متاثرین فریقین نے بھی اپنی غلطی کا اعتراف کر کے گاؤں میں صلح کی روش اختیار کرنے کا اعلان کیا ،چوہدری محمد آصف نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں انتشار پھیلانے والے گروپ کو میسج دینا چاہتا ہوں کہ خدارا کچھ تو خدا کا خوف کھاؤ اس گاؤں میں ہم نے اتنے کام کروائے ہیں اور ہمیشہ اسی طرح کام کرواتے رہیں گے تمھاری بیان بازی سے کچھ فرق نہیں پڑے گا
آخر میں سب لوگوں نے گاؤں کی ترقی اور بہتری کیلئے دعا کی اور ایک ساتھ چلنے کا اعلان کیا