گولارچی سیم نالے میں پڑنے والے شگاف کو بند کرنے کا حکم

0
39

گولارچی امیر شاہ سیم نالہ کو شگاف پڑنے کے بعد ایس ایس پی بدین جناب حسن سردار نیازی صاحب کی ہدایات پر ریسکیو ٹیمیں بھیج دی گئیں.

تھانہ کڑیو گھنور کی حدود گولارچی بدین مین روڈ کے قریب امیر شاہ سیم نالہ کو 30 فٹ شگاف پڑگیا تھا.

ایس ایس پی بدین جناب حسن سردار نیازی کی ہدایات پر ایس ڈی پی او شہید فاضل راھو عبدالستار کشمیری، ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر فضل الدین کھٹی اور بدین پولیس کے افسران و جوان جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور وہاں پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

امیر شاہ سیم نالہ کو شگاف پڑنے کے باعث کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور وہاں پر کھیتوں کے نقصانات ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور کچھ ہی دیر میں شگاف پر کنٹرول پایا جائے گا۔

Leave a reply