پہاڑ کی کھدائی کے دوران سونا نکل آیا:حکومت نے قبضہ کرلیا
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/03/maxresdefault.jpg)
کانگو میں ایک پہاڑ کی کھدائی کے دوران نکلنے والی مٹی میں 60 سے 90 فیصد سونے کے ذرات موجوت تھے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
پہاڑ سے سونا نکلنے کی خبر اطراف کے دیہاتوں میں پھیل گئی اور مقامی افراد بڑی تعداد میں سونا جمع کرنے پہنچ گئے۔
سونا جمع کرنے کے دوران مختلف افراد اور خاندانوں میں جھگڑا بھی ہوا جسے کنٹرول کرنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی۔
سونے کا پہاڑ:یا پہاڑ سے سونا نکل آیا
لوگ دیکھتے ہی دیکھتے مالا مال ہوگئے pic.twitter.com/1ZssnYWCpR
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 11, 2021
سوشل میڈیا پر سونا جمع کرنے کی ویڈیو شیئر ہوتے ہی وائرل ہو گئی جس میں مقامی دیہاتیوں کو سونا جمع کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سونا نکلنے کی اطلاع پر کانگو حکومت نے پہاڑ کی کھدائی رکوا دی اور سیکیورٹی اہلکاروں کو وہاں تعینات کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ افریقی ملک کانگو ہیرے، سونے اور قیمتی دھاتوں سے مالا مال ملک ہے جہاں پہاڑوں سے سونا پہلے بھی نکلتا رہا ہے