مزید دیکھیں

مقبول

مصطفیٰ عامر قتل کیس،ارمغان کے ریمانڈ میں توسیع

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل کئے گئے مصطفیٰ...

سونے کی قیمت ہزاروں روپے کا اضافہ

سونا کی فی تولہ قیمت میں دو روز کی کمی کے بعد آج ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا ہے اور آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ دو ہزار روپے کا ہو گیا جبکہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4201 روپے کا اضافے کے بعد ایک لاکھ 73 ہزار 182 روپے ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 1938 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے اور یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ دو روز قبل سونے کی قیمت 7 ہزار 800 روپے کم ہوئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
ورلڈ کپ کا کانٹے دار مقابلہ، مودی کے لئے سب سے بڑا سبق
مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس

خیال رہے کہ اس سے قبل سونا کی قیمت میں معمولی کمی آئی تھی لیکن اب پھر مہنگا ہوگیا ہے اور لوگوں کا کہنا ہے اب سونا اس لیئے بھی مہنگا کیا جارہا ہے کیونکہ اب شادیوں کا سیزن شروع ہوگیا ہے اور سونا کی خریداری داری تیز ہوگئی ہے اس لیئے اشرافیہ جان بوجھ کر اس کا ریٹ تیز کردیتی ہے ایک شہری کا کہنا تھا کہ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اور کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہے بس سب اپنی مرضی کے بادشاہ اور عوام کو لوٹ رہے ہیں.

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra