سونے کی قیمتوں میں کمی

ڈالر مزید 1 روپیہ 8 پیسے سستا ہونے کے بعد 283.60 روپے پر آگیا
0
81

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی ہے جبکہ جیولرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی اور سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد سونے کی قیمتیں کم ہورہی ہیں تاہم مقامی صرافہ بازار میں 10گرام سونا ایک لاکھ 62 ہزار 894 روپے پر آگیا۔

علاوہ ازیں‌جیولرز کے مطابق سونے کا فی تولہ بھاؤ ایک لاکھ 90 ہزار روپے ہوگیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر نواسی سینٹس اضافے سے 18 سو 23 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
بریسٹ کینسر …… لوگ کیا کہیں گے۔۔؟ (محمد نورالہدیٰ)
اگر پاکستان سے سپورٹر بھی یہاں ہوتے تو اور اچھا لگتا، بابراعظم
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں آج بھی ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے اور ڈالر کی کمی میں تسلسل کو آج ایک مہینہ پورا ہو گیاہے واضح رہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید 1 روپیہ 8 پیسے سستا ہونے کے بعد 283.60 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ 5 ستمبر کو ڈالر 307.10 روپے پر تھا ۔ انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ 1 ماہ میں 23 روپے 50 پیسے سستا ہواہے ۔

ادھر سٹاک مارکیٹ میں بھی آج بہتری کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 47 ہزار 79 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 230 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے اور انڈیکس 47 ہزار 310 پوائنٹس پر آ چکا ہے ۔

Leave a reply