امریکی ڈالر سستا،سونا مزید مہنگا

بازار میں 32 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے
0
133
Dollar

کراچی : انٹربینک میں روپےکی قدر میں اضافے کے بعد ڈالر سستا ہوگیا۔

باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 8 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 34پیسے ہے،گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے 42 پیسے کا تھا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 5 پیسے کا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا پانچواں مسلسل مثبت دن رہا، اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 344 پوائنٹس اضافے سے 64143 پر بند ہو اہے، 100 انڈیکس 5 روز میں 2302 پوائنٹس بڑھا ہے، بازار میں 32 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 14.30 ارب روپے رہی،اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 33 ارب روپے بڑھ کر 9361 ارب روپے ہے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 روز میں 284 ارب روپے بڑھی ہے۔

ادھر سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے دن اضافے کے بعد فی تولہ سونا مزید 400 روپے مہنگا ہو گیا،اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے ہو گئی،10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے بڑھ گئی، 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 756 روپے ہو گئی۔

Leave a reply