کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
باغی ٹی وی: آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد سونا فی تولہ 2 لاکھ 76 ہزار روپے کا ہوگیا اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ گئی، ملک بھر میں 10گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہوگئی ہے فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ سونے کی عالمی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر2642 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
لاہور میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ
باکس آفس پر ناکام ہونے والی بھارتی فلم آسکرز کی فہرست میں شامل