سونے کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی کے بعد 2045 ڈالر کی سطح پر آ گئی
0
146
business

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

باغی ٹی وی : مقامی صرافہ بازاروں میں ہفتے کے روز 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 14 ہزار 300 جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1028 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 83 ہزار 728 روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی کے بعد 2045 ڈالر کی سطح پر آ گئی، ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Leave a reply