لاہور:خدا حافظ جنگ جیو گروپ۔ امین حفیظ نے الوداع کہہ دیا،اطلاعات کے مطابق جنگ جیو گروپ کو برسوں کندھا دینے والے معرف صحافی اور ایک کامیاب اور حقیقی رپورٹر امین حفیظ نے آج جنگ جیو گروپ کو خدا حافظ کہتے ہوئے اس سے برسوں پرانے تعلقات کو خدا حافظ کہہ دیا ہے
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اہل پاکستان کے نام اپنے پیغام میں امین حفیط نے پاکستانیوں کو یہ خبردیتے ہوئے حیران کردیا کہ وہ اب جنگ جیو کا حصہ نہیں رہے اور انہوں نے جنگ جیو کو خدا حافظ کہہ کراپنا سفر ایک نئے پلیٹ فارم سے شروع کیا ہے جو بہت جلد مقبول ہوجائے گا
خدا حافظ جنگ اور جیو گروپ۔۔۔ pic.twitter.com/7bArh6ho3p
— Amin Hafeez (@AminHafeezGeo) February 16, 2022
اس حوالے سے ٹویٹر پراپنے پیغام میں امین حفیظ کا کہنا تھاکہ وہ پچھلے 40 سالے سے صحافت کے شعبہ سے منسلک ہیں اور ہراہم ایشو اور موقع پر اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ اب وہ جنگ اور جیو کے ساتھ مزید نہیں چلے سکتے
امین حفیظ کا کہنا تھا کہ ابن وہ اپنے یوٹیو ب چینل پر توجہ دیںگے اور اہل وطن کےلیے اچھوتے اوراہم ترین موضوعات پر تازہ ترین انفارمیشن دیا کریں گے ،ان کایہ بھی کہنا تھا کہ اب وہ اپنےیوٹیوب چینل جوکہ ان کے نام سے ہی متعارف ہوگا اب بہت جلد عوام کے سامنے ہوگا ،
یاد رہے کہ امین حفیظ کو کارکردگی کی بنیاد پر پرائیڈ آٍف پرفارمنس بھی دیا گیا ہے








