مزید دیکھیں

مقبول

ڈسکہ: صوبائی وزیر بلدیات کا ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

ڈسکہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک عمران) صوبائی...

پاکستان سے چین کو اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی برآمد کا آغاز

اسلام آباد: پاکستان نے اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر...

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی گاڑی...

بھارت کی آبی جارحیت سلامتی و امن کیلئے خطرہ ہے، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی...

گوگل کی پاکستانیوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد

پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر گوگل نے بھی اپنے انداز میں پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کر دی۔

جہاں پاکستان میں 75 واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے وہیں گوگل نے اپنے ڈوڈل پر پاکستانی پرچم اور کراچی میں واقع فریئر ہال کی تصویر سجا کر پاکستانیوں کو جشنِ آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

اس گوگل ڈوڈل پر کلک کرتے ہی سیکڑوں پاکستانی پرچم کے رنگ کی سبز و سفید جھنڈیوں کی بارش ہوتی نظر آتی ہے۔

واضح رہے کہ2011ء سے یومِ آزادی کے موقع پر گوگل ہر سال نیا ڈوڈل پیش کر کے پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارک باد پیش کرتا آ رہا ہے۔