گوند کتیرا میں چُپھے صحت کے راز

گوند کتیرا ایک کانٹے دار پودے tragacanth کی اندرونی رطوبت سے حاصل کیا جاتا ہے یہ پودا عام طور پر پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے اور دُنیا میں سب سے زیادہ گُوند کتیرا ایران میں پیدا ہوتا ہےاس پودے کی گُوند کی کوئی خوشبو اور ذائقہ نہیں ہوتا یہ پودے کی اندرونی رطوبت کو خُشک کرکے بنایا جاتا ہے اور اس کو کئی طرح استعمال کیا جاتا ہے کھانے کیساتھ ساتھ اس کو انڈسٹری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے
گوند کتیرے میں چُھپے صحت کے راز
گوند کتیرا صحت کے لیے انتہائی مُفید ہے اور اس میں بیشمار فائدے ہیں خاص طور پر یہ گرمی میں جسم کو ٹھنڈا کرتا ہے اور سردی میں جسم کو گرم رکھتا ہے لُو لگ جانے کی صورت میں گوند کتیرا جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے اکسیر کا کام کرتا ہے اور اسے عام طور پر گرمی لگنے کی صورت میں پانی میں بگھو کر نرم کیا جاتا ہے اور ٹھنڈے شربت میں ڈال کر پیا جاتا ہےگوند کتیرا دستوں کی بیماری میں بھی انتہائی مُفید ہے یہ نظام انہطام کو بہتر بناتا ہے اور جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہےاوراس کا استعمال مردوں کی صحت پر انتہائی حیرت انگییز نتائج پیدا کرتا ہےگوند کتیرا جلد کو بُوڑھا نہیں ہونے دیتا اور اُسے تروتازہ اور جوان رکھتا ہےیہ خواتین کی چھاتی کو بڑھانے والی ہربل ادویات میں کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے طبیب حضرات صدیوں سے اسے زچہ خواتین کی کمزوری دُور کرنے کے لیے خواتین کو کھلاتے ہیں کیونکہ کہ یہ زچہ اور بچہ دونوں کے لیے انتہائی مُفید ہے
گوند کتیرے کا استعمال:
اس جڑی بوٹی کو بہت سے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے خاص طور پر سلاد کی ڈریسنگ میں مایونیز میں، ائس کریم کو گاڑھا کرنے میں، پوڈینگ میں اور لڈو بنانے میں اور کیک وغیرہ کی ڈریسنگ کیساتھ ساتھ بہت سے ڈرنکز میں اسے استعمال کیا جاتا ہے
دیگر استعمال:
گوند کتیرا لیدر کو پالش کرنے میں استعمال ہوتا ہے یہ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سلک کو رنگ دینے کے علاوہ مختلف کاسمیٹکس میں بھی استعمال ہوتا ہے اس کے علاوہ ٹوتھ پیسٹ میں اور سیگار کے پتے کو بند کرنے کے لیے بطور گم استعمال کیا جاتا ہے
گوند کتیرے کے نقصانات:
گوند کتیرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ یہ سانس کی نالی کو بند نہ کرے وگرنہ سانس کی بیماریوں کے لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے

Comments are closed.