عمران خان کو جلسے کی اجازت ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وی سی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،مریم نواز

maryam nawaz

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کو جلسے کی اجازت دینے پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہاکہ تعلیمی ادارے کو سیاسی نفرت پھیلانے کے لیے استعمال کرنا ایک ایسا جرم ہےجس کی سزا ضرور ملنی چاہیے عمران خان کو جلسےکی اجازت دینے پرگورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلرکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

صدر مذاکرات میں کردار ادا نہیں کرسکتے ہیں،کوئی ادارہ دوسرے ادارے میں مداخلت نہیں کرے گا،سینیٹر میاں…


وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جی سی یونیورسٹی کا وائس چانسلر اس فتنے کو بلا کر جلسے کرا رہا ہے، ایسے لوگ یونیورسٹیوں مِں بیٹھے ہیں تو انھیں نکال دینا چاہیے وائس چانسلر کا محاسبہ ہونا چاہیے، اس پر مقدمہ ہونا چاہیے، یہ فتنہ گری کرا رہا ہے، بچوں کے ذہنوں کو گندہ کرا رہا ہے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جی سی یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑے میں تبدیل کر دیا گیا، بحیثیت راوین مجھے اس پر بے حد دکھ پہنچا ہے، مادر علمی زہر آلود اور نفرت انگیز تقریر کی جگہ نہیں ہوتی یونیورسٹی انتظامیہ نے عمران نیازی کو جلسےکی اجازت دے کر تعلیمی ادارےکا تقدس پامال کیا۔

جنوبی وزیرستان:دہشت گردوں کی ضلع اعظم ورسک میں چوکی پر فائرنگ،دو جوان شہید ایک…

دوسری جانب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے یونی ورسٹی میں سیاسی پروگرام کے انعقاد کا نوٹس لے لیا ہے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کے نامور تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوس ناک ہے، جامعات میں اس طرح کے سیاسی جلسوں کی گنجائش نہیں، بچے ہمارا مستقل اور قومی سرمایہ ہیں انہیں سیاست میں دھکیلنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

اسحاق ڈار پاکستان پہنچ گئے

Comments are closed.