خیبرپختونخواہ صوبائی الیکشن، گورنر نے تاریخ دے دی

0
69
vote

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر خیبر پختونخواہ نے انتخابات کے لئے تاریخ دے دی ہے

گورنر خیبر پختونخوا نے الیکشن کے 28 مئی کی تاریخ دی ہے،گورنر خیبرپختونخو اغلام علی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکشن کمیشن میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن میں خوشگوار ماحول میں مشاورت ہوئی،پشاور میں بھی کافی معاملات طے پاگئے تھے ہم نے انتخابات کیلئے 28مئی کی تاریخ دی ہے تاریخ دینا میری آئینی ذمہ داری ہے، وہ پوری کر دی ہے،سپریم کورٹ فیصلے پر بھی عملدرآمد ضروری ہے ،

گورنر خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی عمائدین کے خدشات سے الیکشن کمیشن اورصدر کو آگاہ کیا ،ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سکیورٹی معاملات پر سوالات ہیں امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں ہے لکی مروت اور چارسدہ میں کل بھی پولیس کو ٹارگٹ کیا گیا پہلے بھی کہہ رہے تھے اب بھی کہہ رہے ہیں کہ امن وامان کا مسئلہ ہے،قبائلی اضلاع کے لوگ آج بھی سراپا احتجاج ہیں

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کے بارے میں از خود نوٹس کیس میں فیصلہ دیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا کو خط لکھا تھا، اب آج گورنر نے تاریخ دی ہے،

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

Leave a reply