گورنر پنجاب نے پرائیویٹ یونیورسٹیز کے سب کیمپس کے معاملات کی انکوائری کروانے کا اعلان کردیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، گورنر پنجاب نے پرائیویٹ یونیورسٹیز کے سب کیمپس کے معاملات کی انکوائری کروانے کا اعلان کردیا
تمام یونیورسٹیوں کے سب کیمپس میں دی جانے والی سہولیات کی جائزہ رپورٹ بھی تیار کی جائے گی،گورنر پنجاب نے چھ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی دیں،کمیٹی کے سربراہ قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ہوں گے.کمیٹی میں وی سی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور وی سی پروفیسر ڈاکٹر اشرف مرزا بھی شامل ہوں گی.کمیٹی میں ڈاکٹر راحیل صدیقی اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کے نمائندے بھی شامل ہیں،کمیٹی 60 دن میں رپورٹ تیار کر کے گورنر پنجاب کو پیش کرے گی ، اس سلسلےمیں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے









