گورنر سندھ سے ملاقات کرنیوالے افسر میں کرونا وائرس کی تشخیص
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ سے ملاقات کرنے والے افسر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے
صوبے سندھ کے ضلع مٹیاری میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے دورے کے دوران ان کے ساتھ رہنے والے اسسٹنٹ کمشنر نیو سعید آباد سید عمار رضوی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ ان کے ڈرائیور اور مٹیاری میں پروگرام کے دوران عمران اسماعیل کو اجرک پہنا کر ملاقات کرنے والے حاجی عبدالرزاق میمن کا بھی کرونا ٹیسٹ کروایا گیا ہے جنکی رپورٹ منفی آئی ہے
ڈپٹی کمشنر مٹیاری غلام حیدر چانڈیو کا کہنا ہے کہ اے سی نیو سعید آباد حیدرآباد کے رہائشی ہیں۔
سندھ کے مٹیاری ضلع میں اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چار ہوگئی ہے جبکہ ایک خاتون کی کورونا وائرس سے موت بھی ہو چکی ہے
واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا،ہ اس سے قبل سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی لیکن وہ صحت یاب ہو چکے، وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی کرونا وائرس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کروایا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟
سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار
سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات
خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔
خیبر پختونخواہ سے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہ صحتیاب ہو چکے ہیں، جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے