ایل سیز کھولنے اور خام مال کلیرنس کرنے کے لیے ایف پی سی سی آئی نے گورنر اسٹیٹ بینک کو خط لکھا ہے

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ درآمدی خام مال کی کلئیرنس کے مسئلے کے حل کے لئے ہنگامی اجلاس بلایا جائے ،نائب صدر ایف پی سی سی آئی شبیر منشاہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملکی تاریخ میں کبھی معاشی صورتحال ایسی نہیں ہوئی ،ایف پی سی سی آئی کو مختلف ٹریڈ اور انڈسٹری کی جانب سے شدید پریشر کا سامنا ہے ،موجودہ معاشی صورتحال میں ہنگامی بنیادوں پر اہم اقدامات اٹھانے ہی ہونگے اسٹیٹ بینک کے مختلف اوقات میں درآمدی مال نہ ملنے پر آگاہ کرتے رہے کچھ نہیں کیا گیا ،ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر خرید کر امپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے ،ایکسچینج کمپنیز سے امپوٹرز ڈالر خرید کر مال کلئیر کرا سکیں گے،تمام اقسام کی ادائیگی کو 180 سے 365 دنوں کی حد تک کی اجازت دی جائے ،درآمدی خام مال کی اوپن اکاونٹ کی سہولت دوبارہ بحال کی جائے ۔درآمدی مال کا ڈالر خود سے انتظام کرنے پر بینکنگ فنانشل انسٹرومنٹ کی شرط کو ختم کیا جائے ،ایف پی سی سی آئی کا اسٹیٹ بینک کا موجودہ بحران سے نمٹنےکے لئے اقدامات نہ کرنے پر شدید تشویش ہے ،

 قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایل سیز کھولنے کی سفارش کر دی

13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

Shares: