جھنگ: ضلع بھر میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

باغی ٹی وی ، جھنگ(عظیم حمید)حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ قبضہ مافیہ کے خلاف مسلسل متحرک ہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی سربراہی میں ضلع بھر میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروائی جا رہی ہے۔اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور نے ریونیو سٹاف کے ہمراہ تحصیل شورکوٹ چک نمبر 412 ج ب میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 48 کنال سرکاری زمین واگزار کروائی۔جس کی مالیت 10ملین روپے ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی سربراہی میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے، کسی کو بھی سرکاری جگہ پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ ناجائز تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن بلاتفریق جاری رہیں گے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا کہنا تھاکہ ضلع کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو حکومت پنجاب کی ہدایت پر اپنے اپنے علاقوں میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا قبضہ مافیا کے خلاف شہری انتظامیہ کو درخواستیں دیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے،انتظامیہ سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

Leave a reply