اسلام آباد: حکومت کی طرف سے اعتکاف کی اجازت دینے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے فیصل مسجد میں اعتکاف کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فیصل مسجدمیں اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دینے کافیصلہ کرلیا ہے۔ کل فیصل مسجد میں خواہش مند افراد نماز عصر کے بعد اعتکاف میں بیٹھیں گے ۔اس حوالے سے کچھ ایس پی اوز بھی جاری کردیئے گئے ہیں
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق صرف کشادہ مساجد میں اعتکاف کی اجازت ہوگی۔ جن مسجدوں میں ایس او پی کے تحت سماجی فاصلہ رکھنے کی گنجائش نہیں وہاں اعتکاف کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔ ضلعے کی ساڑھے 9 سو میں سے چھوٹی مساجد میں اعتکاف کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔








