اسلام آباد :جس طرح بھی ممکن ہوحکومتی معاشی کارکردگی کوناکام ثابت کیا جائے:شہبازشریف کی ن لیگ کی اکنامک کونسل کوہدایت ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے اپنی جماعت کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کو حکومتی معاشی کارکردگی بے نقاب کرنے اوراس کوعوام کے سامنے ناکام معاشی پالیسی ہرصورت ظاہرکیا جائے
شہبازشریف نے ن لیگ کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کوہدایت کی ہے کہ وہ عوام دشمن بجٹ منظور ہونے سے روکنے کے لیے حکمت عملی کا جائزہ لے ، مہنگائی، بے روزگاری اورمعاشی زبوں حالی سےعوام کو درپیش سنگین مشکلات اجاگر کی جائیں ، آئی ایم ایف کے مطالبات کو بجٹ کا نام دے کر عوام پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بجلی، گیس، ادویات، علاج اورتعلیم مہنگی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے حقائق اُجاگر کیے جائیں ، حکومت جھوٹ سے اعداد و شمار تو بدل سکتی ہے لیکن زمینی معاشی حقائق نہیں بدل سکتی۔