اسپیکر قومی اسمبلی کی گورنر ہاؤس آمد اور گورنر پنجاب

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گورنر ہاؤس آمد اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات ہوئی .گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں حکومتی، سیاسی سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی .اس موقع پر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت پار لیمنٹ سمیت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے ‘قانون سازی کیلئے اپوزیشن کو بھی حکومت کا ساتھ دینا چاہیے ‘اداروں کی مضبوطی سے پاکستان مضبوط اور خوشحال ہوگا ‘

گورنر پنجاب نے کہا کہ الحمد للہ پاکستان کا دنیا میں امیج بہتر ہو رہا ہے .وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مشکل فیصلے کر رہی ہے .عام آدمی کیلئے احساس پروگرام جیسے منصوبے حکومت کا تاریخی اقدام ہے

اسد قیصر نے کہا کہ اسمبلی میں تمام اراکین کو بات کر نے کا یکساں موقعہ دیا جاتا ہے .ملکی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا مثبت کردار ادا کر نا چاہیے .پاکستان کو کمزور کر نے کی سازشیں کر نیوالے اپنے عزائم میں ناکام ہوں گے

Shares: