گورنرہاؤس لاہورمیں چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ امیرمحمد بھٹی کی تقریب حلف برداری کی گئی ہے، گورنر پبجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاوس میں حلف لیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بھی تقریب میں شرکت کی ہے، کورکمانڈرلاہور لفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیزاورنیول اسٹیش کمانڈرعامراقبال خاں بھی شریک ہوئے ہیں، ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری، صوبائی وزرا میں راجہ بشارت، میاں محمود رشید، محسن لغاری اورخاتون متحسب نبیلا حاکم علی اورآئی جی پنجاب نے بھی شرکت کی ہے، لاہورہائی کورٹ کے ججز صاحبان، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اوروکلاء تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوئے ہیں، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اورسینر ممبربورڈ آف ریونیوبابرحیات تارڑ بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے ہیں، شرکاء کی جسٹس امیرمحمد بھٹی کو چیف جسٹس کی ذمہ داری سنبھالنے پرمبارکباد دی گئی ہے.








