ڈی آئی خان :سی پیک کے بعد اس خطہ کی معاشی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔گورنرکےپی

ڈیر ہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی خان نے کہا ہے کہ سی پیک کے بعد اس خطہ کی معاشی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے، ہم مستقبل میں ڈیرہ اسماعیل خان کو اس خطہ کا معاشی حب دیکھ رہے ہیں جس میں ڈیرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر ظفر جلیل مستی خیل کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ تقریب میں خطاب کے دوران کیا ،

اس موقع پر گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ ، سابق صوبائی وزیر عبدالحلیم خان قصوریہ ، ڈیرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید خٹک، سابق صدر وسیم خان ایڈوکیٹ ، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ریجنل انچارج محمد فضل الرحمان کے علاہ کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میرا اپنا گھر ہے اس چیمبر کے ساتھ میرا تعلق کسی سے پوشیدہ نہیں ڈیرہ چیمبر کے لیئے اراضی کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا میں معاشی ترقی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے اس حوالہ سے صنعتوں کو ترقی دینے کے وسیع منصوبہ پر کام جاری ہے

انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان چیمبر کے روح رواں ظفر جلیل خان مستی خیل کی خدمات اور کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a reply