سیالکوٹ :سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے میں ضلعی انتظامیہ بری طرح ناکام

پنجاب حکومت کی طرف سے جن دس شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ان میں سیالکوٹ بھی شامل ہے

سیالکوٹ، باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض )سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے میں ضلعی انتظامیہ بری طرح ناکام ،پنجاب حکومت کی طرف سے جن دس شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ان میں سیالکوٹ بھی شامل ہے

پنجاب حکومت کی طرف سے جن دس شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا اور احکامات پر سختی سے علمدرآمد کروانے کا حکم جاری کیا گیا جس پر سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ بری طرح ناکام ہو گئی۔

تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں شامل ہونے والے تمام بازار۔ چوک علامہ اقبال۔ ریلوے روڈ۔ بانو بازار۔ مین بازار ،لہائی بازار، مجاہد روڈ،بنک روڈ، کریم پورہ جبکہ دیگر علاقوں کے بازار بھی حکومتی احکامات کوہوامیں اڑا کر کاروباری مراکز کھول کر بیٹھے ہیں جبکہ سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند ہیں

Leave a reply