گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دے دی

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا کے سیکریٹری کی جانب سے صوبے میں انتخابات کرانے کی تاریخ سے متعلق الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی :الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کو 25 جنوری کو خط لکھا تھا اور الیکشن کمیشن کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں 90 روز میں الیکشن کرانے ہوتے ہیں، اس لیے الیکشن کی تاریخ دی جائے،الیکشن کمیشن کی جانب سے 15 سے 17 اپریل تک تاریخ تجویز کی تھی۔

دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں،آرمی چیف

تاہم اب گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط کا جواب دے دیا ہے، ذرائع کے مطابق الیکشن کی تاریخ 16 اپریل تجویز کی گئی ہے جبکہ گورنر کا موقف ہے انہیں الیکشن کی تاریخ کا علم نہیں کیونکہ خط کا جواب انہوں نے نہیں بلکہ سیکرٹری نے دیا ہے۔

گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کو خط کا جواب دے دیا گیا ہے لیکن گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں تاریخ کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 16 اپریل کی تاریخ دی گئی ہے۔

ایل پی جی کےگھریلو سلنڈرکی قیمت میں اضافہ،سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

گورنر نے اس خط میں صوبے میں انتخابات کے انعقاد کی تاریخ الیکشن کمیشن کو دی اور الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا کہہ دیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا جس پر پی ٹی آئی نے صدر مملکت اور چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اپنے بیان میں حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دینا میرا نہیں بلکہ کسی اور کام ہے۔

مقبول فلمی صحافی عاشق چوھدری انتقال کر گئے

Comments are closed.