گورنر پنجاب نے مزار اقبال پر حاضری کے بعد اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا

0
45

گورنر پنجاب چوھدری محمد سرور کی مزار اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو ،(ق) لیگ انشاء اللہ پانچ سال تک حکومت کیساتھ رہیگی ‘ اتحادیوں میں اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، اپوزیشن کے کسی رکن کی گر فتاری کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ‘ اپوزیشن چاہتی ہے کہ تحر یک انصاف کی حکومت ختم ہوجائے ‘
کس کو اقتدارمیں لانا ہے فیصلہ عوام کے ووٹ سے ہی ہوگا ‘ اپوزیشن جلسے جلوس کر نے کی بجائے عام انتخابات کا انتظار کرے ‘اپوزیشن کے ملکی ترقی کیلئے کوئی تجویز ہیں تو وہ ضرور دیں ‘

اپوزیشن احتساب کے خاتمے کیلئے مذاکرات چاہتی ہے توایسا نہیں ہوگا ،نیب سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں،اپوزیشن کے خلاف مقدمات یہ لوگ ایک دوسرے کیخلاف بناتے رہے،سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے’عوام نے اپوزیشن بیانہ مستردکر دیا .الیکشن2023سے پہلے کسی صورت نہیں ہوں گے ‘

Leave a reply