لاہور : اللہ خیر کرے ان دنوںپاکستان کی یونیورسٹیز بحران کی زد میں ہیں، کہیں کراچی میں یونیورسٹی کا طالبہ کو ماردیا جاتا ہےتو کہیں اسلام آباد کی بحریہ یونیورسٹی کی طالبہ ہوسٹل سے گرکر ہلاک ہوجاتی ہے اور معمہ حل نہیں ہوتا ، ایسے ہی پنجاب یونیورسٹی میںہونے والی تصادم کے بعد صورت حال کا کشیدہ ہونا ہے
![]() | یونیسیف کے وفد کی وزیرتعلیم ڈاکٹرمراد راس سے ملاقات ، کن اہم یاداشتوں پر دستخط ہوئے یہ بھی خبر آگئی |
پنجاب یونیورسٹی کے تصادم پر گورنر پنجاب حرکت میں آگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق گورنر چوہدری محمد سرور نے پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے تصادم کا سخت نوٹس لے لیا، وائس چانسلر یونیورسٹی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی گئی۔
“رنگینیوں اوررعنائیوں بھرا رنگا رنگ فیشن ویک پوری آب و تاب کے شروع ، لاہوری خواتین کی بھرپورشرکت” لاک ہے | ![]() | رنگینیوں اوررعنائیوں بھرا رنگا رنگ فیشن ویک پوری آب و تاب کے شروع ، لاہوری خواتین کی بھرپورشرکت |
---|
پنجاب یونیورسٹی میںہونے والے تصادم پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھاکہ بطور چانسلر یونیورسٹیز میں کسی قسم کے تصادم اور ہنگاموں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، شرپسند عناصر کے خلاف قانون کے تحت سخت سے سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے، یونیورسٹیز کے ماحول کو مکمل طور پر پر امن رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
“دوبہنیں تھیں ، بھائی نہ ہونے کے طعنوں کی وجہ والد محترم والدہ محترمہ کو چھوڑگئے ، پھراللہ کی قدرت نے جوش مارا، سونیا حسین” لاک ہے | ![]() |
---|
ذرائع کے مطابق چودھری محمد سرور نے ہدایت جاری کی کہ طلبہ تنظیموں اور سکیورٹی اہلکاروں میں تصادم کے ذمہ داروں کا بھی تعین کیا جائے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ گورنر پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیں اور اگر کوئی ایسی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی