سمندر پار پاکستانیوں کے کیلئے تھانہ حکومت کے انوکھے اعلان سے ہرکوئی حیران

لاہور:پنجاب حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کےلیے انقلابی اقدامات اٹھانے شروع کردیئےہیں، اطلاعات کےمطابق سمنرپارپاکستانیوں کے لیے حکومت پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے ایک الگ سے تھانہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان تے باجوہ نے بھارتیاں دےدل تے قرار لٹ لئے،بھارت میں‌ زلزلہ طاری ،نوجوت سدھو

ذرائع کے مطابق لاہور شہر میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے حل کے لئے ایک الگ سے تھانہ قائم کیا جا رہا ہے۔ یہ تھانہ پورے پنجاب کی سطح کی اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات سنے گا اور ان پر کارروائی کرے گا۔ یہ تھانہ وزیراعظم عمران خان کے حکم پر قائم کیا جا رہا ہے۔

تبدیلی سعودی عرب پہنچ گئی ، نصاب میں موسیقی، تھیٹراوردیگرفنون شامل

محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے پنجاب پولیس کو ایک مراسلہ ارسال کر دیا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کے اندراج کے لئے ایک الگ سے تھانہ قائم کیا جائے۔حکومت کا کہنا ہےکہ اس فیصلےکےبعد سمندر پارپاکستانیوں کے مسائل میں کمی آئے گی

سکھ یاتری پاکستان آ سکتے ہیں تو بھارتی ٹینس ٹیم کیوں‌ نہیں ؟پاکستان نے سخت موقف اپنا لیا

Comments are closed.