اسلام آباد:حکومت کی جانب سے مہنگائی میں پسی عوام کے لیے بڑا ریلیف، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کااعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی قیمتوں میں22 روپے کمی کر دی ہے۔ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت فی کلو 22روپے کمی کردی گئی۔
او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں258 اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں922.44روپے کمی ہوئی ہے جبکہ ایل پی جی کی میٹرک ٹن قمیت میں21ہزار 860 روپے کمی کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ رواں برس 2021 میں نئے سال کے آغاز پر موسم سرما میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ر یکارڈ اضافہ کیا گیاتھا،جس کی وجہ سے عوام کو سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن اب حکومت نے مہنگائی میں پسی عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔








