اسلام آباد:سچ یہ ہےکہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا نہیں ہوا، آئی ایم ایف کو بریفنگ اطلاعات کے مطابق اس سلسلے مین پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے۔
مقبوضہ کشمیر: لیفٹیننٹ گورنر کی آمد کے خلاف احتجاج،مظاہرے اور ریلیاں
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف سے پالیسی سطح کےمذاکرات میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سیکریٹری خزانہ نے کی جس میں گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) بھی شریک تھے۔
وزارت خزانہ کے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1447 ارب روپے تھا، اس عرصے میں 167 ارب روپے کم ٹیکس وصولیاں ہوئیں۔ آئی ایم ایف نے مزید اقدامات کا زور دیا
مقبوضہ کشمیر :سٹیٹ بنک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے اے ٹی ایم کارڈ اچانک بند
ذرائع کے مطابق 7 نومبر کو مذاکرات کامیاب ہونے پر پاکستان کو قرضے کی نئی قسط جاری ہوگی جس سے پاکستان کو ایک ارب 44 کروڑ ڈالر مل جائیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔