لاہور : پڑھائی کسی وقت بھی اپنا رنگ دکھا سکتی ہے، پنجاب میں بڑی تعداد میں پی ایچ ڈی کرنے والے اساتذہ کی قسمت بھی جاگ اٹھی ، اطلاعات کےمطابق محکمہ تعلیم کا پی ایچ ڈی اساتذہ کو بطور ایجوکیشن آفیسر گریڈ 17 میں ترقیاں دینے کا فیصلہ ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پی ایچ ڈی اساتذہ کو ترقیاں دینے کے حوالے سے 29 اکتوبر کو مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

جناب محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نسل پرستی کے سخت خلاف تھے،عیسائی مفکر

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کےمطابق پی ایس ٹی، ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی کو ایجوکیشن آفیسر کے عہدے پر ترقیاں دی جائیں گی۔پرموشن ان اساتذہ کو دی جائیں گی جن کی پی ایچ ڈی کےساتھ مدت ملازت چار سال ہوچکی ہے۔سکول ایجوکیشن نے پی ایچ ڈی اساتذہ کو بطور ایجوکیشن آفیسر ترقیاں دینے کے حوالے سے 29 اکتوبرکو اجلاس طلب کرلیا ہے۔

خطرناک طوفان عمارتوں کی چھتیں اڑگئیں،نظام زندگی مفلوج

اطلاعات کے مطابق اجلاس میں ڈی پی آئی سکینڈری، ڈی پی آئی ایلیمنٹری، ڈائریکٹر مانیٹرنگ اور اساتذہ یونین کے رہنما بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس کے بعد بطور ایجوکیشن آفیسر ترقیاں دینے کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حکومت نے اس حوالے سے تمام اضلاع سے تفصیلات مانگ لی ہیں‌

اوپی ڈیز بند، مریض رُل گئے،مریضوں کوحق نہ دینے والے کس منہ سے حق مانگتے ہیں‌

Shares: