ایف بی آر کی آگاہی مہم ہوا میں اُڑا دی گئی ، کیسے ؟ جانیئے اس خبر میں
لاہور : ایف بی آر کی آگاہی مہم ناکام ہوتے ہوئے نظر آرہی ہے ، اس مہم کو ناکام بنانے میں گورنمنٹ کے اپنے ہی ملازم شامل ہیں ،اطلاعات کے مطابق پولیس، نیب، اینٹی کرپشن، ایف آئی اے سمیت مختلف محکموں کے 26 ہزار 500 افسروں اور ملازمین نے تاحال اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں سب سے زیادہ پولیس کے افسران و ملازمین شامل ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز کے 14 ہزار ، پنجاب کانسٹیبلری کے 11 سو افسران و اہلکار تاحال نان فائلر ہیں۔
گوشوارے نہ جمع کروانے کے حوالے سے ایف بی آر نے جو تفصیلات بتائی ہیںان کے مطابق ڈی آئی جی سکیورٹی آفس کے 1 ہزار افسران واہلکار، ڈی آئی جی سپیشل برانچ کے ایک ہزار 200 افسروں اور اہلکاروں نے تاحال گوشوارے جمع نہیں کروائے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے 4580، ٹریفک پولیس کے 3 ہزار200 افسران و ملازمین نے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔
اس مہم کو ناکام بنانے والوں میں اس ادارے کے لوگ بھی شامل ہیںجن کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایف بی آرکے ساتھ تعاون کریں ، مثال کے طور پر ایف آئی اے کے 500 افسران و ملازمین نان فائلرز ہیں، اے جی پی آر کے 64، اے جی پنجاب کے 140 افسران و ملازمین تاحال نان فائلر ہیں، لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے 450 افسران و ملازمین نان فائلرز ہیں-
ایف بی آر نے جو حقائق جاری کیے ہیں ان کے مطابق آئی بی کے 1100 اور نیب کے 125 افسران و ملازمین نے بھی تاحال گوشوارے جمع نہیں کروائے ہیں۔یہ سرکاری افسران کب تک اپنے گوشوارے جمع کرواتے ہیں اس کے بارے میں فی الحال کچھ نہیںکہا جاسکتا ،