اسلام آباد:کرونا وائرس، حکومت کی حکمت عملی کے مثبت اثرات : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کئی روز کی مندی کے بعد مثبت رجحان،اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز کی مندی کے بعد آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان تھا اور گذشتہ روز بھی مندی دیکھی گئی تھی۔تاہم آج مہینے کے آخری روز کئی دنوں کی مندی کے بعد مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار 241 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 1208پوائنٹس اضافےسے 29 ہزار 231 کی سطح پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 22 کروڑ شیئرز کے سودے 7.35ارب روپے میں طے ہوئے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 190 ارب روپے بڑھ کر 5 ہزار 620 ارب روپے ہوگئی ہے۔