حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں، وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا،اجلاس میں پنجاب میں سرکاری اراضی کو فلاحی مقاصد کے لئے بروئے کار لانے سے متعلق بات چیت ہوئی،پنجاب کوآپریٹوبورڈ فارلیکوڈیشن کے زیر انتظام املاک کو عوامی مقاصد کے لیےاستعمال کرنے پرغورکیا گیا .وزیراعظم نے املاک سے متعلقہ مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی،

آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل ترین حالات میں حکومت سنبھالی،معیشت کی بہتری کےلیے مشکل فیصلے کرنا ضروری تھا،حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے،ملک کی معیشت میں استحکام آچکا ہے،

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب، وزیراعظم نے اور کس کو بلایا؟

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلیے کوششیں مزید تیز کرنا ہوں گی،معاشی عمل تیز کرنے اور نوجوانوں کے لیے نوکریوں کے مواقع پیدا کرنا ہوں گے ،معیشت اوروسائل کا بڑا حصہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں میں صرف ہوتا ہے،ماضی میں سرکاری املاک کو موثر طریقے سے بروئے کار نہ لانا مجرمانہ غفلت تھی

Shares: