ریاض :جب کوئی بس طلبا کو لے جارہی ہوتو اس سے آگے نکلنے کی کوشش نہ کرنا ورنہ سخت جرمانہ ہوگا ، نیا حکم آگیا، حکام نے اسکول وین کو اوور ٹیک کرنے کو خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے 3 سے 6 ہزار جرمانہ عائد کردیا، یہ فیصلہ اسکول طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جاری اعلامیے میں ٹریفک حکام نے ڈرائیوروں کو متنبہ کیا کہ اسکول بسوں کو اوو ٹیک کرنا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ٹریفک حکام کا کہنا تھا کہ اسکول بسیں مختلف جگہوں پر رکتی ہوئی چلتی ہیں، اس باوجود انہیں اوور ٹیک کرنا خلاف ورزی ہوگا۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی ڈرائیور اسکول کو اوور ٹیک کرے گا تو اسے تین سے چھ ہزار جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ٹریفک حکام نے اس سے قبل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں اسکول بسوں کو اوور ٹیک کرنے کے نقصانات سے آگاہ کیا گیا تھا۔