اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان وعدے کے پکے نکلے ، مہنگائی کم ہونے لگی ، یوٹیلٹی اسٹورز پردالوں اورگھی کی قیمتوں میں مزید کمیا،اطلاعات کےمطابق ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں اورگھی کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی ہے ۔عوام کے لئے حکومت کی جانب سے خوشی کی خبر آگئی ہے ، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے بعدیوٹیلٹی اسٹورز نے اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورزپر دالوں اورگھی کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی ہے۔ دال چنا ، دال مسوراور کی قیمتوں میں 5روپے سے 30روپے تک کی کمی کی گئی ہے ۔ دال چنا کی قیمت 167روپے فی کلو سے کم ہوکر 160روپے جبکہ دال مسور کی قیمت 135سے کم ہوکر 130روپے فی کلو کر دی گئی۔
دو برانڈڈ گھی کی قیمت 200روپے فی کلو سے کم ہوکر 170روپے فی کلو کر دی گئی ہیں ۔ ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کے مطابق ملک بھر کے تمام سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی، آٹا، دالیں ، چاول اورچینی وافر مقدار میں دستیاب ہوں گے ۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشنز کو عام آدمی کو بنیادی اشیاء کی سستے نرخوں پر فراہمی اور ریلیف کے حوالے سے ہدایات دیں تھیں ۔