لاہور میں بارش کو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود گریٹر اقبال پارک میں سے پانی نہ نکالا جاسکا
باغی ٹی و ی : کل ہونے والی لاہور میں بارش کو تقریبا 24 گھنٹے بھی چکے ہیں اور ابھی تک گریٹر اقبال پارک میں پانی اسی طرح کھڑا ہے انتظامیہ پانی نکالنے میں مصروف بھی ہے لیکن وہ جو یہاں پر تفریح کے لیے وہ بالکل پاک سے محروم ہیں اور یہاں پر پانی ابھی تک پانی کھڑا ہے، اتنے بڑے پارک میں پانی کی نکاسی کے لئے صرف ایک پمپ ہے.
ادھر کراچی میں شدید بارش سے کراچی میں شادمان، لانڈھی، کورنگی، ملیر، ڈیفنس، عائشہ منزل، ناظم آباد، گلشن اقبال، لیاری سمیت متعدد علاقوں میں سڑکیں دریا کے مناظر پیش کرنے لگیں شاہراہ فیصل پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہونے سے لوگ شدید اذیت کا شکار ہوئے۔
اوگرا کی سمری مسترد، وزیر اعظم کا تیل کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
کئی علاقوں میں نالے اور گٹر ابل پڑے جبکہ ناگن، پی ای ایس ایچ، نرسری اور ملحقہ علاقوں میں نالے کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث مکینوں کا قیمتی سامان خراب ہوگیا جبکہ گلیوں اور سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب گئیں۔
اس کے علاوہ کراچی کے بڑے ہسپتالوں آغا خان اور ضیاالدین (ناظم آباد) میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے شہر بھر کے عوام مشکلات کا شکار ہیں جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ میں گزشتہ روز رین ایمرجنسی نافذ کردی تھی