موسم بہار کی آمد، گرین اینڈ کلین مہم کے تحت پودے لگائے گئے

وزیر اعظم پاکستان کی گرین اینڈ کلین مہم کے تحت علی پور کے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی پودے لگائے گئے،وزیراعظم پاکستان کی گرین اینڈ کلین مہم کے تحت،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج علی پور میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا،کالج کی انتظامیہ اور طلباء و طالبات کی جانب سے سو کے قریب پھولدار، اور پھلدار پودے لگائے گئے، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ، گزشتہ سال بھی 1500 سو پودے لگائے گئے تھے،

اس سال مزید 500 پودے لگائے جائیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ درختوں کا ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں اہم کردار ہے، اور ہمیں مفت آکسیجن فراہم کرتے ہیں،ہر پاکستانی کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں میں پودے لگائیں جس سے خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے،

مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

Comments are closed.