قوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دبئی میں عالمی موسمیاتی کانفرنس آف پارٹنر 28 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی درجہ حرارت پر کنٹرول ناگزیر ہوگیا،
ان کاکہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو روک کر زمین کی حفاظت کرنا ہوگی۔ فوسل ایندھن کو جلانا بند کیا جانا چاہیے، فوسل فیول کمپنیاں فرسودہ کاروباری ماڈل کو دگنا نہ کریں ، حکومتیں فوسل فیول سبسڈی ختم کریں، منافع پر ونڈفال ٹیکس اپنائیں۔ان کاکہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرنا ہونگے ۔عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتیریس نے زور دے کر کہا کہ موسمیاتی انصاف بہت پہلے لازم ہوچکا، ترقی پذیر ممالک ان آفات سے تباہ ہو رہے ہیں جو انہوں نے پیدا نہیں کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج صرف ایک اور ’ان باکس مسئلہ‘ نہیں بلکہ ماحولیات کا تحفظ کرنا دنیا کی ’قیادت کا سب سے بڑا امتحان‘ ہے۔
گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو روک کر زمین کی حفاظت کرنا ہوگی،انتونیو گوتیریس

Latest from بین الاقوامی

بٹ کوائن کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
دنیا کی معروف ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن نے قیمت کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے تاریخی سطح حاصل کر لی۔ غیر ملکی خبر رساں

قطر کا 400 ملین ڈالر کا تحفہ، پینٹاگون نے ٹرمپ کے لیے لگژری جیٹ قبول کر لیا
امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ اس نے قطر کی جانب سے دیا گیا بوئنگ 747-8 طیارہ بطور تحفہ قبول کر لیا

نکسل باغیوں کی آڑ،بھارتی فورسز نے چھتیس گڑھ میں مزید 36 افراد کوقتل کردیا
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے، جہاں نکسل باغیوں کے نام پر بھارتی فورسز نے پسماندہ طبقات کے حقوق کی

نیتن یاہو کو بڑا جھٹکا: اسرائیلی عدالت نے شاباک سربراہ کی معزولی کالعدم قرار دے دی
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو ایک اور بڑا عدالتی جھٹکا لگ گیا! اسرائیلی عدالت نے داخلی سیکیورٹی ایجنسی "شاباک” کے سربراہ رونین

چین کا دورہ کامیاب ، پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں: اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین کا حالیہ دورہ انتہائی مثبت اور کامیاب رہا، پاکستان اور چین