گرلڈ مٹن چانپیں
وقت :40 سے 45منٹ
5سے 6افراد کے لئے
اجزائے ترکیبی 	                      مقدار
مٹن چانپیں 	 	                      1کلو
دہی 	 	                              ½ کپ
پیاز (گرائنڈ کئے ہوئے) 	 	¼ کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ 	 	        2کھانے کے چمچ
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی)        1½ کھانے کا چمچ
نمک 	  	                                 حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر 	 	                1½ کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر 	 	                        1چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر 	  	                        1چائے کا چمچ
خشک دھنیا پاؤڈر 	  	        1چائے کا چمچ
کچری پاؤڈر (گوشت گلانے کیلئے)  2کھانے کے چمچ
لیموں کا رس 	  	                3کھانے کے چمچ
گھی 	  	                                 2کھانے کے چمچ
سجاوٹ کے لئے:
پیاز کے ٹکڑے 	                         8سے10ٹکڑے
لیموں کے قتلے 	  	                 6سے 8 عدد
لیموں کا رس 	  	                 2کھانے کے چمچ
چاٹ مصالحہ 	  	                 1چائے کا چمچ
طریقہ کار:
مٹن کی چانپوں پر لیموں کا رس، نمک اور کچری پاؤڈر اچھی طرح ملیں اور دو گھنٹے کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔ بڑے پیالے میں گھی کے علاوہ تمام اجزائے ترکیبی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس میں مٹن کی چانپیں ڈال کر 2گھنٹے کے لئے میری نیٹ کریں۔ لوہے کی سلاخوں پر مٹن کی 4یا5چانپیں پرو دیں اورکوئلوں کی انگیٹھی پر پکائیں۔ ان پر گھی لگاتے رہیں یہا ں تک کہ وہ مکمل طورپر پک جائیں۔ لیموں اورچاٹ مصالحہ چھڑکیں، پیاز اور لیموں کے قتلوں سے سجائیں اوراپنی پسند کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ انگیٹھی پر چانپوں کو پکاتے وقت تیل بجائے گھی استعمال کریں کیونکہ تیل تیزی سے جل جاتا ہے اور کڑوا ذائقہ دیتا ہے۔








