دو گروہوں میں لڑائی سے 3 افراد جاں بحق
خیرپور میں دو گروپس کے درمیان میں تصادم کے نتیجے میں بھائیوں سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ خیرپور میں تھانہ اکنامک زون کی حدود میں گوٹھ میرل لانگاہ میں دو گروپوں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ شروع ہوئی۔ جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ تاہم مرنے والوں میں دو سگے بھائی شامل ہیں۔ فائرنگ کا سلسلہ چار گھنٹے تک جاری رہا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کنٹرول کیے۔
دوسری جانب ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے حکم پر گرین ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 سال قبل بیوی کو کچے کے علاقے میں فروخت کرنے والے شوہر کو گرفتار کرکے خاتون کوبازیاب کروا لیا گیا۔ جبکہ پولیس نے کارروائی کے دوران 2 سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کو گھوٹکی سندھ سے بازیاب کروا لیا ہے، جبکہ اغواء اور فروخت میں ملوث ملزمان میں شوہر صائم مسیح اور ساتھی پٹھان خان شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں اور اکٹھے ہوجائیں. وزیر اعظم
سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ
مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج
ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے،عمران خان
عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول
سیکرٹری دفاع کا دفاعی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ
پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کے والد کی مُدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج تھا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر مزدوری کے لیے سندھ ساتھ لے گیا ادھر فروخت کردیا۔ پولیس نے مغوی مہک بی بی کو اس کے والد کے حوالے کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔