جی ایس ایل، ڈیرن گوف لاہور قلندرز کےہیڈ کوچ مقرر

گیانا میں شیڈول گلوبل سپر لیگ (جی ایس ایل) کے لیے لاہور قلندرز نے ڈیرن گوف کو ہیڈ کوچ مقررکیا ہے

گلوبل سپر لیگ کا آغاز 26 نومبر سے ہوگا، اور ڈیرن گوف 23 نومبر کو اسکواڈ میں شامل ہوں گے،ڈیرن گوف کی تقرری پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اور سابق ایم ڈی یارکشائر کاؤنٹی ڈیرن گوف کو ہیڈ کوچ کے طور پر دیکھ کر خوش ہیں، اور وہ جی ایس ایل میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ڈیرن گوف نے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ بننے پر کہا کہ "قلندرز کے ساتھ جڑنا اور کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں لاہور میں پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کے دوران معاونت کر چکا ہوں اور مستقبل میں بھی قلندرز کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔”

لاہور قلندرز کے ثمین رانا کا کہنا تھا کہ "قلندرز پرجوش انداز میں ڈیرن گوف کو خوش آمدید کہتے ہیں، ان کے تجربے سے ہماری بنیاد کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔”

واضح رہے کہ جی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی 26 نومبر سے 7 دسمبر تک کھیلی جائے گی، جس کے 11 میچز کے شیڈول کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔ جی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی کی انعامی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالر رکھی گئی ہے،لاہور قلندرز کی ٹیم گیانا میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ میں شرکت کرے گی، لیگ میں پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی۔لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ گیانا میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہیں،لاہور قلندرز واحد ٹیم ہے جوجی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

جی ایس ایل ٹی ٹوینٹی کے پہلے ایڈیشن میں 5 ٹیمیں حصہ لیں گی، لاہور قلندرز سمیت انگلینڈ سے ہیمپشائر ہاکس، ویسٹ انڈیز سے گیانا ایمازون واریئرز ، بنگلا دیش سے رنگپور رائیڈرز اور آسٹریلیا سے وکٹؤریا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی 26 نومبر سے 7 دسمبر تک کھیلی جائے گی،11 میچز کے شیڈول کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟

نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی

جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود

Comments are closed.