گجر نالہ سے غیر پختہ تجاوزات ہٹانے کا عمل جمعہ کو مکمل ہوگیا، کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کردی کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر نے بتایا کہ انسداد تجاوزات ٹیموں نے خاموش کالونی سے حاجی مرید گوٹھ تک 4 کلو میٹر کے فاصلے پر غیر پختہ تجاوزات ہٹادیں، جو گجر نالے کا اختتامی مقام ہے کے ایم سی محکمہ انسداد تجاوزات کا شعبہ کچی آبادی اور ضلعی انتظامیہ ہفتہ کو غیرپختہ تجاوزات کی موجودگی کا جائزہ لینے کیلئے گجر نالے کے تمام راستوں کا سروے کریں گے کے ایم سی کی ٹیمیں کل مشینری کے ساتھ ساتھ سائٹ پر سروے کریں گی اور گجر نالے کے راستے میں جہاں ضرورت ہو وہاں موجودگ تجاوزات کو مسمار کردیں گے بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ کے ایم سی ٹیموں نے گجر نالہ کے دونوں اطراف سے غیر پختہ تجاوزات میں جھونپڑیوں، مویشیوں کے فارمز، لکڑی کے گوداموں اور غیر کنکریٹ ڈھانچوں کو ہٹادیا انہوں نے کہا کہ انسداد تجاوزات ٹیمیں گجر نالے میں متعلقہ محکمے کی جانب سے لگائے گئے نشانات کے مطابق کنکریٹ مکانات (پختہ تجاوزات) کو مسمار کرنے کیلئے اپنا کام شروع کریں گی این ای ڈی کی تکنیکی رپورٹ کے مطابق برساتی نالے کے دونوں اطراف 4 ہزار کے قریب غیر قانونی مکانات موجود ہیں، جنہیں گجر نالے کو وسعت دینے کیلئے منہدم کیا جارہا ہے
کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر نے کہا کہ کا رپوریشن نے گجر نالے پر انسداد تجاوزات کے تیز رفتار آپریشن کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہےابتدائی طور پر کے ایم سی نے نالے کے دونوں سروں سے پختہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دی ہیں، ٹیموں کی تعداد میں 4 سے 6 تک بڑھائی جائے گی گجر نالے پر انسداد تجاوزات آپریشن 8 فروری کو شروع کیا گیا تھا، 5 دن کے دوران کے ایم سی نے نالہ سے غیر پختہ تجاوزات کو ہٹا دیا گجر نالے کی کل لمبائی تقریباً 13 کلومیٹر ہے، جو دونوں اطراف 26 کلو میٹر بنتی ہے، یہ کراچی کا سب سے طویل برساتی پانی کا نالہ ہے جو نیوکراچی نالہ اسٹاپ کے قریب نورانی محلہ سے شروع ہوکر لیاقت آباد ٹاؤن کے عقب میں حاجی مرید گوٹھ پر ختم ہوتا ہے اس سے قبل کے ایم سی نے محمود آباد میں منظور کالونی سے غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا تھا، آپریشن میں تقریباً ایک ماہ کا عرصہ لگا، اس نالے کی لمبائی 8 کلو میٹر کے قریب ہے۔

Shares: