گوجرانوالہ، کشمیر یوتھ الائنس کے زیراہتمام کشمیر کانفرنس

0
48

کشمیر یوتھ الائنس کے زیراہتمام "کشمیر توجہ چاہتا ہے” کے عنوان سے کشمیر کانفرنس اپیکس کالج گوجرانوالہ میں منعقد کی گئی، کانفرنس سے صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی، چیئرمین اپیکس گروپ آف کالجز رانا عدیل ممتاز، کرنل ریٹائرڈ خالد مصطفی، اینکر پرسن فرحان شبیر، سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر، اسلامک سکالر ڈاکٹر حمزہ اور یوتھ ایکٹیوسٹ محمد علی حسن نے اظہار خیال کیا۔ پروگرام کی میزبانی کے فرائض نعمان علی ہاشم نے دئیے۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی سیمینار
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا عدیل ممتاز نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہمیں کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا کہ ہم کیا کررہے ہیں، ہم مسلسل اپنا نقصان کرتے آئے ہیں لیکن ہمیں اس کا ادراک نہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہم خود کو معاشی طور پر مضبوط نہ کرسکے، اب خود کو سدھارنے کا وقت آچکا ہے،

ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر خوش ہوتا ہوں، کشمیر کیلئے آپ کا آواز اٹھانا مجھے دلی سکون دیتا ہے۔ 4 سال سے آسیہ اندرابی جبکہ 26 سال سے ان کے شوہر زیر حراست ہیں، حریت قیادت کی آواز بند کردی گئی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر پاکستانی سید علی گیلانی اور حریت قیادت کی آواز بن جائے،

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرنل خالد مصطفی نے کہا کہ سفارتی محاذ پر دنیا نے کامیابیاں حاصل کیں ہیں، ہم بھی کریں گے، مگر ہمیں خود کو سفارتی محاذ پر مزید مضبوط کرنا ہوگا، سفارتی ناکامی کے بعد جنگ ہے تو قوم کشمیر کی خاطر جنگ کیلئے بھی تیار ہے۔

تابش قیوم نے کہا کہ ہمیں کوئی محاذ خالی نہیں چھوڑنا، سوشل میڈیا پر نوجوان کمر کس لیں، اور بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔

کشمیر یوتھ الائنس کے سیکرٹری جنرل رضی طاہر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کانفرنسز کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اپیکس گروپ آف کالجز نے اعلان کیا کہ اپیکس کالج کا ہر طالب علم کشمیر کی حالیہ صورتحال پر اقوام متحدہ کو خط لکھے گا اور ای میل کرکے عالمی ضمیر جگانے کی کوشش کریں گے۔

Leave a reply