گجرات پولیس کا مسلم گھرانوں میں گھس کر خواتین و ڈیڑھ سالہ بچے پر لاٹھیوں سے تشدد

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کے آبائی حلقے گجرات میں مسلمانوں کا ریاستی پولیس نے جینا حرام کر دیا

مسلمانوں کے گھروں میں‌ زبردستی گھس کر انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا جانے لگا،اس حوالہ سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں خواتین میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ افطاری کے بعد پولیس نے غنڈہ گردی کی اور سحری میں بھی پولیس گھر میں گھس آتی ہے اور تشدد کرتی ہے، پولیس سول کپڑوں میں کیوں آتی ہے؟ بچوں‌ پر تشدد کرتی ہے

https://twitter.com/SharjeelUsmani/status/1261040730660724742?s=08

گجرات پولیس مسلم گھرانوں میں گھس کر خواتین و ڈیڑھ سالہ بچے پر لاٹھیوں سے تشدد کیا، پولیس نے گھروں کے دروازے توڑے، گھر کے سامان کی توڑ پھوڑ بھی کی اور خواتین و بچوں پر بھی تشدد کیا، گجرات میں پولیس کی جانب سے یہ معمول بن چکا ہے،مسلمان اگر اس کی شکایت درج کروانے جائیں تو کوئی پوچھنے والا نہیں بلکہ تھانے سے بھی انہیں ڈرا دھمکا کر واپس بھیج دیا جاتا ہے

قبل ازیں  بھارتی وزیراعظم مودی کے حلقہ انتخاب گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی گئی ہیں

کرونا کے بہانے مسلمانوں کو نہ صرف گرفتار کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں ذہنی اذیت بھی دی جا رہی ہے، گجرات میں پولیس مسلمانوں کے گھروں پر چھاپے مار کر خواتین کو بھی رسوا کر رہی ہے،

دوسری جانب گجرات میں پولیس نے لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کر دی ہے اور کہاہے کہ یہ پابندی برقرار رہے گی جو بھی لاؤڈ سپیکر پر ازان دے گا اسکو گرفتار کیا جائے گا، مسلمانوں کو مذہبی عبادات کے حوالہ سے مختلف بہانوں سے پولیس ہراساں کر رہی ہے

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ بھارت میں پھیل چکی،کرونا کے حوالہ سے دو ہفتے اہم، عوام احتیاط کریں، ترجمان پاک فوج

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

گجرات میں تبلیغی جماعت کے 13 اراکین کےخلاف بھی مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے حالانکہ وہ گھر مین تھے اور کرونا لاک ڈاؤن کی پابندی کر رہے تھے لیکن پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا مقدمہ بنا کر انہیں گھروں سے گرفتار کر لیا

گجرات میں مسلمانوں کے خلاف تقریبا 479 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں، جو بھی مقدمہ درج ہوتا ہے پولیس گرفتاریوں کے نام پر مسلمانوں کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کر دیتی ہے اور انہیں مسلسل ہراساں کرتی رہتی ہے

Leave a reply