گجرات پولیس کے ہاتھوں امریکی پولیس کا اہلکار گرفتار

0
180
police

گجرات پولیس کے ہاتھوں امریکی پولیس کا اہلکار گرفتار

گجرات میں پولیس نے کاروائی کی ، سیاسی ڈیرے پر چھاپہ مارا، اور اس کاروائی کے دوران 18 افراد کو گرفتار کر کے انکے خلاف سڑک بلاک کرنے اور نعرے بازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے جن 18 افراد کو گرفتار کیا ان میں پاکستانی نژاد امریکی پولیس میں تعینات اہلکار زین چیمہ بھی شامل ہے، جس کو پولیس نے سیاسی ڈیرے سے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا

گجرات کا رہائشی زین چیمہ نیویارک پولیس میں تعینات ہے اور چند روز قبل ہی وہ چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی گھر آیا تھا،زین چیمہ اپنے دوست کو ملنے گیا تھا تا ہم سیاسی ڈیرے پر ہونے کی وجہ سے پولیس نے اسے بھی لاک اپ میں بند کر دیا،پولیس تھانہ سول لائن کے مطابق 25 ملزمان بھمبر روڈ بلاک کرکے نعرے بازی کر رہے تھے ان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،پولیس نے گزشتہ رات آزاد امیدوار مدثر مچھیانہ کے ڈیرہ پر چھاپہ مارا تھا

عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

Leave a reply