گلشن اقبال میں اپارٹمنٹ کے گارڈ روم میں آتشزدگی، چار سیکورٹی گارڈ جھلس گئے
کراچی : گلشن اقبال میں اپارٹمنٹ کے گارڈ روم آتشزدگی، چار سیکورٹی گارڈ جھلس گئے۔
گلشن اقبال میں اپارٹمنٹ کے گارڈ روم میں مچھروں سے بچنے کے لیے لگائے گئے کوائل کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں چار سیکورٹی گارڈ جھلس گئے جس میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ فش ہاربر میں آگ لگنے سے افرا تفری مچ گئی تاہم کوئی جانی نقصان مہیں ہوا۔ڈاکس کے علاقے فشریز مارکیٹ سے ملحقہ فش پراسینگ کمپنی اسپیکٹرم کی دوسری منزل پر آگ بھڑ ک اٹھی ‘ دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے ‘ خوفناک آگ دیکھ کر فشریز مارکیٹ میں بھگڈر مچ گئی اطلاع ملنے پر کے پی ٹی کی فائر اسٹیشن کی 3 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی جبکہ ایدھی ایمبولینس او رپولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق آگ فیکٹری کی دوسری منزل پر واقع پروسینگ ایریا میں لگی تھی۔
آگ بجھانے کیلئے فیکٹری کے شیشے توڑنے پڑے۔ فیکٹری 6 مہینے سے بند تھی۔ اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا فائر بریگیڈ نے آگ پر کنٹرول کرکے فیکٹری کو مکمل جلنے سے بچالیا ادھر گلشن اقبال بلاک ون میں رہائشی منزل چیئرمین اپارٹمنٹ کے تہہ خانے میں واقع سیکورٹی گارڈ کے روم میں آگ بھڑک اٹھی آتشزدگی کے نتیجے میں گارڈ روم میں سوتے ہوئے 4 سیکورٹی گارڈز معشوق‘ یونس ‘ اللہ ورایو اور اعجاز علی جھلس کر شدید زخمی ہوئے۔
آتشزدگی کے باعث عمارت کے مکینوں میں دھواں بھر گیا۔ مکین سوتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فائر بریگیڈ کے آنے سے قبل آگ بجھا دی۔ پولیس کے مطابق آگ گارڈ روم میں مچھر مار کوائل سے لگی ہے جھلسنے والے دو گارڈز کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ادھر فیڈرل بی ایریا بلاک 5 میں کچرا کنڈی میں لگنے والی آگ کے شعلے قریبی واقع مکان میں گرے جس سے مکان میں آگ بھڑ اٹھی ‘ مکان میں فرنیچیر ‘ الیکٹرانکس کا سامان جل گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔