گلوکارہ بلی آئلش گریمی ایوارڈ میں چھا گئیں

0
63

امریکی موسیقار و گلوکارہ بلی آئلش نے موسیقی کے سب سے بڑے 62 ویں گریمی ایوارڈز2020 کا میلہ لوٹ لیااور سال کے بہترین گانے سمیت 5 ایوارڈ اپنے نام کر لئے

اس شاندار تقریب میں فنکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے نت نئے فیشن سے مزین دلکش ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے

بلی آئلش نے دسمبر 2019 میں 18 ویں سالگرہ مناتے وقت معروف ہالی وڈ جاسوس فلم ’جیمز بانڈ‘ کی 25 ویں فلم کے لیے بھائی کے ساتھ مل کر گانا بنانے کا معاہدہ کرکے نیا ریکارڈ بنایا تھا وہ پہلی خاتون گلوکارہ بنی تھیں جنہیں 18 سال سے قبل ہی معروف میوزیکل ایوارڈ ’گریمی‘ کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور اب وہ بیک وقت 5 گریمی ایوارڈز جیتنے والی تاریخ کی پہلی خاتون گلوکارہ بن گئی ہیں

غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق 18 سالہ بلی آئلش وہ پہلی گلوکارہ بن گئیں جنہوں نے 18 سال کی عمر میں ’سال کے بہترین گانے، سال کے البم، بہترین پہلے میوزک البم، بہترین پاپ ووکل اور بہترین ریکارڈ‘ کے ایوارڈز اپنے نام کئے

گریمی ایوارڈز کی تقریب میں جہاں بلی آئلش نے 5 ایوارڈز اپنے نام کرکے نیا ریکارڈ بنایا وہیں ان کے 22 سالہ بھائی گلوکار فینس او کنیل نے بھی 6 ایوارڈز اپنے نام کیے بلی آئلش کے بھائی نے ’بیسٹ پروڈیوسر آف دی ایئر‘ کے ایوارڈ سمیت 6 ایوارڈز اپنے نام کیے

گریمی ایوارڈز کی تقریب میں مجموعی طور پر 84 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے جس میں سے 11 ایوارڈز ایک ہی خاندان کے 2 گلوکاروں نے اپنے نام کیے

تقریب میں امریکا کے لیجنڈ باسکٹ بال پلیئر کوبے برائنٹ کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا جو کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنی بیٹی سمیت ہلاک ہوگئے تھے

Leave a reply